بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،چالیس سے زائد معروف فٹبال کھلاڑیوں نے یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (یوفا) کو ایک مشترکہ بیانیہ بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی کلبز اور ٹیموں کو بین الاقوامی فٹبال مقابلوں سے خارج کیا جائے۔
بیانیے میں کہا گیا ہے کہ کھیل ظلم کے خلاف بے حس نہیں ہو سکتا، اور خاموشی اس بات کا اقرار ہے کہ بعض انسانوں کی جانیں دوسروں سے زیادہ قیمتی ہیں۔ ہم سب کے لیے یکساں اصولوں کے پابند ہیں، اور انصاف کا تقاضا ہے کہ کوئی دوہرا معیار نہ اپنایا جائے۔
امضا کرنے والے کھلاڑیوں نے زور دیا کہ اسرائیل بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور کھیل کے اصولوں جیسے احترام، سلامتی اور امن کے منافی ہے۔
ان کھلاڑیوں نے کہا ہم دنیا بھر کے پروفیشنل کھلاڑیوں کی متحدہ آواز ہیں اور کھیل میں انصاف، مساوات اور انسانیت کے لیے کھڑے ہیں۔
ادھر، دی ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، یوفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اکثریتی اراکین نے اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی حمایت کی ہے۔ یہ فیصلہ ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے ماہرین نے فیفا اور یوفا سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل کی ٹیموں کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کیا جائے، خاص طور پر غزہ میں جاری نسل کشی کے پیش نظر۔
آپ کا تبصرہ